امریکا کے سینیئر سینٹیر مارک وارنر نے ٹرمپ اور پوتن کی مجوزہ ملاقات پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ روسی صدر سابق سویت یونین کے خفیہ ادارے کے جی بی کے کہنہ مشق اہلکار رہ چکے ہیں وہ ہمارے صدر سے جن کے بارے میں ہم جانتے ہیں کہ انہوں نے اس ملاقات کے لئے کوئی خاص تیاری نہیں کی ہے غلط فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
امریکی سینیٹر وارنر نے ٹرمپ کی غیر سنجیدہ حرکتوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں امریکا کے بعض دیگر حکام کو بھی ہونا چاہئے تاکہ وہ مذاکرات کو امریکی اہداف کی جانب موڑ سکیں۔
ہلسنکی میں امریکی اور روسی صدر کی ملاقات ایک ایسے وقت ہورہی ہے جب امریکا کے گذشتہ صدارتی انتخابات کے دوران روس کے ساتھ ٹرمپ کی انتخابی ڈیل کے معاملے کی تحقیقات کرنے والے خصوصی انسپکٹر رابرٹ مولر نے روس کے بارہ خفیہ اہلکاروں کے خلاف فرد جرم عائد کی ہے۔