منگل کے روز نیویارک میں مین ہیٹن کے علاقے میں ٹرک سے روند کر 8 راہ گیروں کو ہلاک اور 15 کو زخمی کرنے والا 29 سالہ شخص ازبک ہے اور اس کا نام سیف اللہ حبیب لیوٹیکس سایپوف ہے۔ امریکی اخبار نیویارک پوسٹ نے تقریبا 6 ماہ قبل اس کی تصویر شائع کی تھی جب وہ ٹریفک سے متعلق ایک جرم کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا تھا۔
تحقیق کاروں کو واضح ہوا ہے کہ حملہ آور داعشی ہے اور کارروائی میں استعمال ہونے والے ٹرک سے تنظیم کا پرچم برآمد ہوا۔