ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے بوھارا کے قریب سمندر میں زائرین کی کشتی ڈوبنے سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 20 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔ کشتی میں خواتین اوربچوں سمیت 60سے زائدزائرین سوارتھے۔ڈی سی ٹھٹھہ نے13 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
ڈی سی ٹھٹھہ نےوزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 13 لاشیں نکالی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو کشتیوں میں سوار 60 سے زائد افراد پیرپٹھو کے مزارپرجارہے تھے،تیزہوا کےباعث کشتیاں آپس میں ٹکرائیں۔