نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے یہ سال ازدواجی زندگی میں منسلک ہونے کا رہا ہے اور ہربھجن سنگھ کے بعد اب سب کی نگاہیں یوراج سنگھ پرمرکوز ہیں جو اگلے سال فروری میں شادی کر سکتے ہیں۔ میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق سال 2011 کے ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے ہیرو رہے 33 سالہ یوراج سنگھ فروری مہینے میں برطانوی نژاد اداکارہ اور ماڈل ھیزل کیچ کے ساتھ شادی کر سکتے ہیں۔ سلمان خان اور کرینہ کپور کی فلم ‘باڈی گارڈ’ سمیت دیگر کچھ فلموں میں اپنی اداکاری کا جلوہ دکھا چکیں 28 سالہ ماڈل ھیزل انگلینڈ کی رہنے والی ہیں۔ یوراج اور ہیزل گزشتہ چند مواقع پر ساتھ ساتھ نظر آئے ہیں۔ حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ گیتا بسرا سے شادی کرنے والے ہربھجن سنگھ کی استقبالیہ پارٹی میں بھی یوراج اور ھیزل کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا اور یہ جوڑی سب کی توجہ کا مرکز بھی بنی ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق دونوں کی شادی روایتی طریقے سے دسمبر میں ہی ہونے والی تھی لیکن اب دونوں اگلے سال فروری مہینے میں شادی کر سکتے ہیں۔
















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


