اس مقصد کے لیے ایک دستاویز فراہم کی جاتی جس اُن کی شناخت اور اصلی ملک کا ثبوت ملتا تھا۔ اس دورن 1435ء سے 7 برس تک اس آرڈیننس پر عمل معطّل رہا۔ بعد ازاں 1442ء کے قریب اس پر دوبارہ عمل درامد شروع ہو گیا۔
سال 1540ء میں ایک نئی قرارداد کی بنیاد پر سفری دستاویزات کا اجرا Privy Council کا کام بن گیا۔ اس کے ساتھ ہی پاسپورٹ کا لفظ پھیلنا شروع ہو گیا۔
بعد ازاں 1794ء میں دفتر خارجہ کے عہدے داران کو پاسپورٹ کے اجرا کی ذمّے داری دے دی گئی۔
برطانیہ کے سب سے پرانے پاسپورٹ کی تاریخ 1636ء ہے جب برطانیہ کے بادشاہ چارلس اوّل نے اُس سال Sir Thomas Littleton کو سمندر پار اراضی کی جانب سفر کی اجازت دی جہاں اُس زمانے میں براعظم امریکا میں انگریزی کالونیاں ہوتی تھیں۔
بعد ازاں ریل کی پٹریوں کے پھیل جانے اور انیس ویں صدی کے آخری نصف اور بیس ویں صدی کے اوائل میں مختلف ملکوں کے درمیان طویل سفر میں استعمال ہونے کے سبب یورپ کے درمیان سفر کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔