بی جے پی اتر پردیش کو لے کر چاہے جو دعویٰ کرتی رہے پر عوام نے اتر پردیش سے بی جے پی کا صفایا کرنے کا مقصد طے کر لیا ہے۔بی جے پی نے مرکز میں 4 سال گزرا اور اتر پردیش میں 16 مہینے گزارے لیکن اس عرصے میں انہوں نے عوامی مفاد میں ایسا کام نہیں کیا جس کا ذکر کیا جا سکے۔
کسان تباہ ہیں، اس کا نہ تو قرض معاف ہوا اور نہ ہی اس کو ایم ایس پی امدادی قیمت کا فائدہ ملے گا۔میرٹھ میں بی جے پی کی ریاستی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں صرف اپوزیشن کو تنقید اور سماجی نفرت کی سیاست کو برتری دینے کی ہی کوشش کی گئی۔ غریبوں، متاثرین، محروم اور سماج کے کمزور حصوں کے لئے کوئی پیغام نہیں ہے۔ بے شک، بی جے پی کو غریب، کسانوں اور کمزور طبقوںسے کبھی بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔
Pages: 1 2



















