شیرون نے 2003میں ہندستان کا دورہ کیا تھا۔ نیتن یاہو کے ساتھ انکی اہلیہ سارہ اور 130رکنی وفد بھی ہندستان آیا ہے۔ہوائی اڈے پر جاکر خود نیتن یاہو کا استقبال کرنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا ”میرے دوست وزیر اعظم نیتن یاہو ہندوستان میں آپ کا خیر مقدم ہے۔ آپ کا ہندوستان کا دورہ اہم اور تاریخی ہے جس کے بعد ہمارے ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔“
وزیر اعظم نریندر مودی کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ٹوئٹر پر بنیامن نیتن یاہو نے لکھا ”ہم ہندوستان میں لینڈ کر چکے ہیں۔ والہانہ استقبال کے لے شکریہ ہمارے اچھے دوست نریندر مودی۔