مودی نے پوری گرم جوشی کے ساتھ نیتن یاہو سے ہاتھ ملایا اور انھیں گلے لگایا۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے امور خارجہ جنرل وی کے سنگھ بھی موجود تھے۔ائیر پورٹ سے مودی اور نیتن یاہو کی گاڑیوں کا قافلہ سیدھے تین مورتی کے لئے روانہ ہوگیا۔
اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایریل شیرون کے بعد کسی اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ ہندستان کا پہلا دورہ ہے۔