اس سے قبل صدر جمہوریہ کے علی گڑھ نمائش گراؤنڈ میں پہنچنے پر صوبہ اتر پردیش کے گورنر شری رام نائک علی گرھ کے مئیر محمد فرقان،یو پی نکیبنٹ کے منسٹر لکشمی نارائن چھودھری وضلع انتظامیہ کے افسران نے انکا استقبال پروٹوکال کے تحت کیا جبکہ مسلم یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے انکا استقبال کیا۔
واضح ہو کہ مسلم یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کے جلسہ میں صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کی آمد کی اطلاع پر مسلم یونیورسٹی طلباء لیڈران نے کھل کر انکے آنے کو لیکر اعتراض کئے جانے اور کسی بھی آر ایس ایس لیڈر کے اے ایم یو میں داخل نہ ہونے دینے کے بیان کے بعد سے تمام سکیورٹی ایجنسیاں سرگرم ہو گئی تھیں ایک ہفتہ سے زائد مدت سے چل رہی تیاریوں کے سبب یونیورسٹی سمیت شہر بھر میں ہائی الرٹ جاری کر جگہ جگہ پولس فورس تعینات کرنے کے علاوہ ہونیورسٹی کیمپس کو پوری طرح پولس اور آر اے ایف کے حوالے کر چھا ونی میں تبدیل کر دیا گیا تھا.