لابی اے اور بی میں کھڑے اراکین قومی اسمبلی کو دیکھ کر ہی اندازہ ہو رہا تھا کہ عمران خان بہ آسانی فتحیاب ہوں گے۔تقریباً ساڑھے پانچ بجے ووٹوں کی گنتی ختم ہوئی اور اسپیکر نے عمران خان کی فتح کی خبر سنائی۔ اس ووٹنگ میں ایسے اراکین قومی اسمبلی نے شرکت نہیں کی جو پی پی پی اور جماعت اسلامی سے منسلک تھے۔ ان پارٹیوں نے خود کو ووٹنگ سے الگ رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک کے 22ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکراسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ جس میں قائد ایوان کا انتخاب عمل میں آیا، ایوان میں نئے قائد کا انتخاب ڈویژن کے ذریعہ کیا گیا۔ جس میں عمران خان اور شہباز شریف کے درمیان مقابلے کے دوران ارکان دائیں اور بائیں دو حصوں میں تقسیم ہوگئے۔