پی ایم ایل این صدر شہباز شریف کے 96 ووٹوں کے مقابلے پی ٹی آئی صدر عمران خان نے 176 ووٹ حاصل کر پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم ہونے کے لیے اپنی راہیں ہموار کر لی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم منتخب کر لیے گئے ہیں۔ اسپیکر اسد قیصر نے نومنتخب قومی اسمبلی کے اراکین کے ذریعہ کی گئی ووٹنگ کے بعد نتیجے کا اعلان کیا۔
پاکستانی خبر رساں ایجنسی اے آر وائی کے مطابق عمران خان کو کل 176 ووٹ حاصل ہوئے جب کہ ان کے مخالف پی ایم ایل (این) کے صدر شہباز شریف کو محض 96 ووٹوں پر اکتفا کرنا پڑا۔ اس طرح 80 ووٹوں سے فتحیابی کے ساتھ ہی عمران خان پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم بننے کے حقدار قرار دیے گئے۔