نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی نے افواج کے جوانوں اور افسران کی ہمت اوربہادری کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سلام کیا ہے ۔مسٹر مودی نے آج راشٹرپتی بھون میں منعقد ہ ‘رکشا النکرن ‘تقریب میں شامل ہونے کے بعد ٹویٹ کیا کہ وہ فوج کے جوانوں اور افسران کی ہمت اور بہادری کی تعریف کرتے ہیں. انہوں نے کہا ان کا خیال ہے کہ اس طرح کی تقریب میں ان جوانوں اور افسران کے اہل خانہ کو بڑی تعداد میں حصہ لینا چاہئے کیونکہ یہ سب کے لئے فخر کا لمحہ ہوتا ہے
.انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اس طرح کی تقریب میں دعوت بھیجنے کے قوانین میں تبدیلی کی گئی ہے جس سے اب بڑی تعداد میں جوانوں کے گھروالے تقریب میں حصہ لے سکتے ہیں۔


















