نئی دہلی:دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کروڑوں روپے کے آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر سودا معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی پر کانگریس پارٹی کو بچانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان میں کانگریس صدر سونیا گاندھی کو گرفتار کرنے کی ہمت نہیں ہے ۔مسٹر کیجریوال نے عام آدمی پارٹی (آپ) کی جانب سے منعقدہ مظاہرہ میں یہاں جنتر منتر پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا” مودی کانگریس کو بچا رہے ہیں”۔انہوں نے مرکز کی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کی حکومت پر آگسٹا ویسٹ لینڈ کے قصورواروں پر کارروائی نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ”گزشتہ دو سال میں بی جے پی نے اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کی ہے ۔ مسٹر مودی کانگریس کی صدر سے اتنا گھبرائے ہوئے کیوں ہیں؟ وزیر اعظم کے پاس محترمہ گاندھی کو گرفتار کرنے کی ہمت نہیں ہے ”۔مسٹر کیجریوال نے کہا کہ زمین سودا معاملے میں گڑبڑیاں ہونے کے باوجود مسٹر مودی نے محترمہ گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا کے خلاف کارروائی نہیں کی ہے ۔ انہوں نے کہا ”مسٹر مودی رابرٹ واڈرا کو جیل کیوں نہیں بھیج رہے ہیں۔ انہوں نے میرے خلاف سی بی آئی کارروائی کروائی لیکن رابرٹ واڈرا کے خلاف نہیں کرائی”۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے معاملے میں بی جے پی اور کانگریس دونوں کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے تعلیمی ڈگری تنازع پر بھی مسٹر مودی پر حملہ کیا اور کہا کہ وزیر اعظم کو اپنی تعلیمی قابلیت کے بارے میں وضاحت کرنی چاہئے ۔















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


