کانفرنس میں پیدائش کے وقت جنس تناسب کو بہتر بنانے اور لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے حوالے سے خواتین و اطفال ترقیات کی وزارت اور انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کے سینئر حکام نے بات چیت کی.
ایک مباحثہ کے دوران منتخب کردہ بی بي بي پی اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ گزشتہ تین برسوں کے دوران شروع کئے گئے اقدامات کے تجربے کو اشتراک کیا۔ ہریانہ نے خاص طور سے اپنی پریزنٹیشن پیش کی.
کانفرنس میں شہری تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے ۔اس کانفرنس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ترقیات خواتین و اطفال ، سماجی بہبود، تعلیم اور صحت کے محکموں کے پرنسپل سکریٹری اور 244 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور ضلع مجسٹریٹ بھی موجودتھے ۔