اس موقع پر خواتین و اطفال ترقیات کے ریاستی وزیرمملکت ڈاکٹر ویرندر کمار اور سیکرٹری راکیش شریواستو بھی موجود تھے ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کی نوڈل ٹیم کو ایک ای میگزین شروع کرنی چاہئے .
اس کے علاوہ اس طرح کے سسٹم بھی تیار کیا جانا چاہئے جس سے دونوں جانب کے تمام افسران ایک دوسرے کے ساتھ اپنے مسائل، تجربات اور حل کا اشتراک کر سکے ۔ اس ایک روزہ کانفرنس میں 244 اضلاع کے نوڈل افسران ، ریاستی نوڈل افسران اور سینئر افسران نے حصہ لیا۔