گرمائی دارالحکومت سری نگر جہاں جمعہ کو دوپہر ایک بجے کے بعد شدید سرد ہوائیں چلنے لگیں، میں گذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 اعشاریہ 2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
جنوبی کشمیر میں گیٹ وے آف کشمیر کہلائے جانے والے ‘قاضی گنڈ’ اور شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 4 ڈگری اور منفی 2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ جنوبی کشمیر کے ککر ناگ میں بھی منفی درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے ۔