جنوبی کشمیر میں واقع مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں بھی گذشتہ رات سے ہلکی برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔ پہلگام میں گذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ پہلگام کے بالائی علاقوں بشمول پوتر امرناتھ گھپا اور اس کو جوڑنے والے علاقوں چندن واڑی، شیش ناگ، مہاگنس، پسو ٹاپ اور پنج ترنی میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برف باری ہوئی ہے ۔
وسطی کشمیر میں واقع مشہور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں بھی ہلکی برف باری ہوئی ہے ۔ ضلع گاندربل میں امرناتھ یاترا کے مختصر راستے پر موجود بیس کیمپ بال تل میں بھی تازہ برف باری ہوئی ہے ۔