دوسری جانب خطہ لداخ میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق قصبہ کرگل اور لیہہ میں گذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 20 ڈگری اور منفی 10 اعشاریہ 3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے یو این آئی کو فون پر بتایا ‘خطہ میں گذشتہ روز داخل ہونے والی مغربی ہوائیں کمزور پڑ گئی ہیں۔ ریاست میں اگلے تین روز کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک اور سرد رہے گا’۔
گلمرگ سے ایک ہوٹل مالک نے یو این آئی کو فون پر بتایا کہ بالائی علاقوں بشمول کونگ ڈوری، کھلن مرگ اور افروٹ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران درمیانہ درجے کی برف باری ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا ‘گلمرگ کے میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے ‘۔