مذکورہ ہوٹل مالک نے بتایا کہ گذشتہ چند برسوں کے مقابلے میں رواں سرمائی سیزن میں گلمرگ آنے والے سیاحوں کی تعداد اطمینان بخش ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ منفی درجہ حرارت کے باوجود سیاحوں کو رات دیر گئے تک برفیلی ڈھلانوں کی سیر کرنے میں مصروف دیکھا جارہا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلمرگ میں گذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت میں مزید کمی درج کی گئی اور منفی 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔