کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی (ہورہی ہے )۔ ہمیں چاہیے کہ میز پر بیٹھ کر مسئلے کو حل کریں۔ یہی الزام تراشیاں چلتی رہیں تو مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ تعلقات بہتر کریں۔ آپ ایک قدم اٹھائیں ہم دو قدم اٹھائیں گے ۔ آپ قدم تو لیں’۔
محترمہ مفتی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے ، یہاں خون خرابہ بند کرنے اور پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے والے کسی بھی بھارتی وزیر اعظم کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔