انہوں نے وزیر اعظم مودی کو مخاطب ہوکر کہا ‘اس لئے میری گذارش ہے کہ آپ اس موقعے کا فائدہ اٹھائیں اور عمران خان کی دوستی کی پہل کا مثبت جواب دیں’۔ بتادیں کہ عمران خان نے جمعرات کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں پاکستانی قوم سے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو ‘ایک بڑا مسئلہ’ قرار دیا۔
انہوں نے ہند و پاک تعلقات میں بہتری کی وکالت کرتے ہوئے کہا ‘ اگر ہم غربت کم کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ تجارت کرنی چاہیے ۔ ہمارے ایشو میں سب سے بڑا مسئلہ کشمیر ہے ۔