پاکستان میں ہوئے عام انتخابات میں کرکٹر سے سیاستداں بنے عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کو زبردست کامیابی ملی ہے اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم بننے جارہے ہیں ۔ عمران خان کی حلف برداری تقریب کے شرکا کو لے کر کافی بحث چل رہی ہے ۔ ہندوستان کے بھی کئی بڑے سابق کرکٹرس کے اس تقریب میں شامل ہونے کی قیاس آرائی کی جارہی ہے۔
ایک انگریزی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سابق را چیف اے ایس دلت نے ماننا ہے کہ عمران خان کی حلف برداری تقریب میں کپل دیو ، سنیل گواسکر اور سچن تیندولکر سمیت کئی بڑے کرکٹر شامل ہوسکتے ہیں ۔
نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے دلت کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حلف برداری تقریب میں خواہ کوئی جائے یا نہیں ، ہمارے کچھ خاص کرکٹر وہاں موجود ہوسکتے ہیں۔
Pages: 1 2

















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)

