اسرو کے تجارتی شاخ اینٹرکس کارپوریشن لمیٹڈ کے ساتھ سرے سیٹلائٹ ٹ ٹکنالوجیز لمیٹڈ کے معاہدے کے تحت دونوں م سیٹلائٹس کا لانچ کیا گیا ہے . پی ایس ایل وی کے اس لانچنگ پروجیکٹ اور مشن ڈائرکٹر آر ہٹن تھے ۔ سرے سیٹلائٹ ٹکنالوجیز لمیٹڈ کے گروپ ایگزیکٹیو چیئرمین سر مارٹن سوئٹنگ نے کہا”پی ایس ایل وی سی 42 کی لانچنگ ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان جدید ترین ٹیکنالوجی اور تجارتی تعاون کی عکاسی کرتا ہے ”۔ اسرو کے کئی مراکز نے اس مشن میں تعاون کیا ہے ۔ لانچ گ وہیکل کا ڈیزائن ترواننت پورم کے وکرم سارا بھائی خلا ئی مرکز نے تیار کیا ہے . لانچ وہیکل کا دوسری اور چوتھی سطح مائع انجن ترواننت پورم کے پرپولسن سسٹم اور مھیندرگري ( تامل ناڈو) میں اسرو کے پرپولسن کمپلیکس سے آیا تھا۔ اسرو کے میلی میٹرک ٹریکنگ اینڈ کمانڈ نیٹ ورک نے ٹریکنگ میں مدد کی۔قابل غور ہے کہ 12 اپریل 2018 کو پی ایس ایل وی سی 41 کے لانچ میں پی ایس ایل وی کے ایکسل ورژن کا استعمال کیا گیا تھا جس میں آئی آر این ایس ایس نیوگیشن -1 آئی نیویگیشن سیٹلائٹ کو کامیابی سے مدار میں نصب کیا تھا۔