دوسری جانب آرمز کنٹرول ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈیریل کم بال نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں بین الاقوامی تعاون کے میدان میں امریکی ساکھ کو زبردست دھچکا لگے گا۔سینیٹر بن کارڈن نے بھی خبر دار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے جامع ایٹمی معاہدے کو توڑا تو وہ عالمی برادری میں تنہا ہوکے رہ جائے گا۔



















