یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی نے بھی اپنے اجلاس میں ایٹمی معاہدے کو براعظم یورپ کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے ایٹمی معاہدے کو امریکی بیلیک میلنگ سے بچانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیرمین ڈیوڈ مک ایلسٹر نے اپنے خطاب میں یورپی یونین کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف پابندیاں دوبارہ عائد کیے جانے سے ، یورپی کمپنیاں براہ راست متاثر ہوں گی۔



















