آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے ملک اوراپنی فوج کے حوالے سے دنیا کی بڑی فوج والے بھارت میں پہلی بار ایک خاتون نیوی پائلٹ بننے میں کامیاب ہوگئیں۔
#navy
ریاست اتر پردیش میں پیدا ہونے والی شبھانگی سوروپ 22 نومبر 2017 کو ہندوستان کی تاریخ میں پہلی خاتون نیوی پائلٹ بنیں۔
شبھانگی سوروپ ان 328 کیڈٹ میں سے ایک ہیں، جنہوں نے 22 نومبر کو ریاست کیرلا کی ایژی ملا نیول اکیڈمی سے تربیت مکمل کی۔

شبھانگی سوروپ کے ساتھ تین خواتین نیوی انسپکٹر بھی بنیں—فوٹو: ڈی ڈی انڈیا
ایک خبر رساں ادارے ‘ کے مطابق پاسنگ آؤٹ تقریب کے بعد نہ صرف شبھانگی سوروپ ہندوستان کی پہلی نیوی پائلٹ بنیں، بلکہ مزید تین خواتین بھی ’نیول ارمامنٹ انسپکٹر‘ (این اے آئی) بننے میں کامیاب ہوگئیں۔
CONGRATULATIONS!
Three women cadets, Astha Segal , Roopa A and Sakthi Maya S, also created HISTORY by becoming the country's FIRST women officers at the Naval Armament Inspectorate (NAI) branch of the Navy
Read : https://t.co/3vXm3dRF5b pic.twitter.com/6x6zTOhB4h— Akashvani आकाशवाणी (@AkashvaniAIR) November 23, 2017
پہلی نیوی پائلٹ کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد شبھانگی سوروپ جلد ہی بھارتی نیوی ایوی ایشن برانچ میں طیارے اڑانے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
شبھانگی سوروپ انڈین نیوی کی اس آپریشن ٹیم کا حصہ ہوں گی، جو ایئرکرافٹ کے ذریعے کمیونی کیشن اور ہتھیاروں سے متعلق کام کرتی ہے۔

شبھانی سوروپ کے والد بھی نیوی میں کمانڈر ہیں—فوٹو: دکن کرونیکل
پہلی تین خواتین این اے آئی انسپکٹر کا اعزاز حاصل کرنے والی خواتین میں نئی دہلی کی استھا سیگل، پونڈیچری کی روپا اے جب کہ کیرلا کی سکتی مایا ایس شامل ہیں۔
خیال رہے کہ شبھانگی سوروپ کے والد گیان سواروپ بھی نیوی میں کمانڈر ہیں۔
شبھانگی سوروپ نے طیارے اڑانے کی تربیت ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد دکن کے ایئر فورس سینٹر میں حاصل کی۔
شبھانگی سوروپ نے مرد پائلٹ کے ساتھ تربیت حاصل کی، جب کہ انہیں طیارہ اڑانے کی تربیت فراہم کرنے والے پائلٹ بھی مرد تھے۔
#navy


















