فیفا ورلڈ کپ 2018 کے دوسرے کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے برازیل کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ سیمی فائنل میں بیلجیئم کا مقابلہ فرانس سے ہو گا۔
پانچ بار ورلڈکپ کی فاتح ٹیم برازیل اب ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے۔ 1986 کے بعد یہ پہلی مرتبہ کے برازیل سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکا۔
جمعے کو روس کے شہر کازان میں کھیلے گئے میچ میں بیلجیئم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بیلجیئم کی جانب سے پہلا گول 13 ویں منٹ میں اُس وقت ہوا جب فرنینڈنہو نے گیند جال میں پھینکا۔
میچ کے 31 ویں منٹ پر بیلجیئم کی جانب سے ہونے والے دوسرے گول نے انھیں برازیل پر واضح برتری دلوا دی۔