ان لوگوں میں سب زیادہ تعداد لاطینی امریکا اور وسطی امریکا سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ہے جو مانتے ہیں کہ ایک عام شخص اس معاملے میں واضح فرق لاسکتا ہے۔
سروے کے مطابق اچھی بات یہ ہے کہ دنیا کے نوجوانوں کی آدھی سے زیادہ تعداد یہ مانتی ہے کہ وہ خود کرپشن کے خلاف کام کرکے اس میں کمی لاسکتے ہیں۔
تاہم ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے دنیا کی تمام حکومتوں کو خبردار کیا کہ حکومتیں لوگوں کو مشغول کرنے میں مشکلات لارہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں پر حکومت کی جانب سے دباؤ بڑھایا جارہا ہے جبکہ کئی ممالک میں صحافیوں پر حملے بھی کیے جارہے ہیں۔
ادارے کے مطابق ایسے کریک ڈاؤن سے کرپٹ عناصر اور منظم مجرموں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔