ادھر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل (ٹی آئی) نے بھی عالمی تنظیم کے اس پیغام کی توثیق کرتے ہوئے خبردار کیا کہ کرپشن کی وجہ سے معاشرے کا غریب طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔
ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جب کرپشن ہوتی ہے تو اس کی وجہ سے انفرا اسٹرکچر، صحت اور تعلیم سمیت دیگر سہولیات کے لیے متعین فنڈز میں کمی آتی ہے جس کا براہِ راست اثر غریبوں پڑتا ہے۔
ایک اور سروے کے مطابق دنیا کے زیادہ تر لوگ اپنی حکومت کے بارے میں سوچتے ہیں کہ وہ کرپشن کے خلاف احسن انداز میں نہیں لڑ رہی، جبکہ صرف 30 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت اچھا کر رہی ہے۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے حالیہ سروے گلوبل کرپشن بیرومیٹر کے مطابق لوگوں کا خیال ہے کہ وہ اپنی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے کرپشن کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔