گومتی ریورفرنٹ کی ایک طرف سی بی آئی جانچ اوردوسری اسے حکومت کی جانب سے ماڈل کی شکل میںپیش کرنے کے سوال پر اکھلیش نے کہاکہ یوگی حکومت پوری طرح سے کنفیوز ہے۔ ہمیں بھی پتہ چلا ہے کہ کناڈا کی ٹیم ریورفرنٹ کے کام اورترقی کو دیکھنے کیلئےآرہی ہے ۔
ہماری حکومت کے ترقیاتی کاموں کو دیکھنے دوسرے ملک کے لو گ آئیں اس سے زیادہ اچھا اورکیاہوسکتاہے۔ انھوں نے طنزیہ اندازمیں کہاکہ حکومت میں لکھنؤکے لوگوں کیلئے لائٹ بند کردی ہے۔ غیر ممالک کو دیکھا رہے ہیں۔تقریب کو رام آسرے وشوکرما ،اچھے لال وشو کرما،راجیش وشوکرما نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر سماج وادی کے قومی جنرل سکریٹری بلرام یادو ،راجیندرچودھری ، اوم پرکاش سنگھ سمیت دیگر رہنماموجودتھے۔