وزیراعظم نے ایکسپریس وے کے سنگ بنیاد کا سنگ بنیادرکھاہے، ہم چاہتے ہیں کہ پوروانچل ایکسپریس وےکو بلیاتک جوڑنے کا کا اعلان کریں اورایکسپریس وے بنانے کا پوراپیسہ مرکزی حکومت سے دلائیں ،جس سے بینکوں سے قرض نہ لینا پڑیں۔واضح رہے کہ ریاستی حکومت پوروانچل ایکسپریس وے بنانے کیلئے پنجاب نیشنل بینک سے بارہ ہزار کروڑروپئے قرض لے رہی ہے۔اکھلیش یادو نے کہا کہ نیتا جی ملائم سنگھ یادو نے وزیراعلیٰ رہتے ہوئے سماج وادی پارٹی حکومت میں وشوکرما جینتی پر سرکاری چھٹی کااعلان کیاتھا، بی جے پی کی حکومت میں اسے منسوخ کردیا۔
انھوں نے کہاکہ یہ وشوکرما سماج کی طاقت ہے جس سے حکومت ڈر گئی ہے۔حکومت گھبرائی ہوئی ہے،بتاہی نہیں پارہی ہے کہ وشو کرما جینتی پر چھٹی ہے کہ نہیں۔کچھ جگہ اسکول بند ہیںاورکچھ جگہ پرکھلے ہیں۔ریاست میں جب سماج وادی پارٹی کی حکومت آئے گی تو ہم وشو کرما جینتی پر چھٹی کااعلان کریں گے۔مسٹریادو نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ وشوکرماسماج کی گنتی کرلی جائے اورانھیں آبادی کے تناسب میں حق اورعزت دے دی جائے ۔