بزرگ کشمیری عالم دین اور انجمن کے سرپرست اعلٰی آغا سید محمد فضل اللہ الموسوی الصفوی اور تنظیم کے صدر آغا سید محمد ہادی موسوی کے خطابات بھی دیکھنے کو ملے جن میں انہوں نے فلسفہ شہادت حضرت امام حسین علیہ السلام پر تفصیل سے روشنی ڈالی آغا سید محمد ہادی موسوی نے کربلا معلیٰ میں کروڑوں زائرین کے اجتماع کو وحدت اسلامی کی عظم مثال قرار دیتے ہوئے عالمی میڈیا کی گمنامی پر افسوس کا اظہار کیا۔



















