مولانا مسرور عباس انصاری نے اپنے خطاب کے دوران انقلاب کربلا اور عصر حاضر کے تقاضوں کو بیان کرتے ہوئے امت اسلامیہ سے اپیل کی کہ وہ یک جٹ ہوکر اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک سازشوں کا قلع قمع کریں۔
ادھر وسطی ضلع بڈگام کے بمنہ علاقے میں انجمن شرعی شیعان کے زیر اہتمام ایک مجلس عزاء منعقد ہوئی اور بعد از نماز جمعہ جلوس عزاء برآمد ہوا جہاں دسیوں ہزار عزاداروں نے شرکت کی عزاداروں نے ولایت فقیہ کے حمایت میں نعرے لگائے اور دشمنان اسلام و دشمنان ولایت فقیہ کے خلاف اپنے غم و غصہ کا بھی اظہار کیا عزاداروں کی بڑی تعداد مختلف ٹولیوں میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی کررہے تھے اور ساتھ ساتھ میں رہبر عظیم الشان حضرت آیا اللہ خامنہ ای کی حمایت اور ان سے محبت کا اظہار بھی کررہے تھے۔