نئی دہلی / گوہاٹی ، 18 فروری ؛ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز کہا کہ آسام کو کثیر جہتی رابطے کے نظام سے منسلک کیا جارہا ہے جس سے خطے میں سیاحت اور تجارت کو فروغ ملے گا اور لوگوں میں خوشحالی آئے گی مسٹر مودی نے گوہاٹی کے آس پاس واٹر سپلائی سروس ، دھبری پھولباڑی پل کے سنگ بنیاد اور ماجولی پل کے بھومی پوجن کے بعد منعقدہ تقریب سے ویڈیو کانفرنسنگ کے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برہم پتر ندی میں رابطہ سڑک کا جتنا کام ہونا چاہئے تھا وہ نہیں ہو ا ۔

اب اس سمت میں تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے اس خطے میں جغرافیائی اور ثقافتی فاصلے کو کم کرنے کی کوشش کی ہے ۔
Working towards #AatmanirbharAssam. Watch. https://t.co/XEBMvejwaX
— Narendra Modi (@narendramodi) February 18, 2021
انہوں نے کہا کہ اب آسام کی ترقی بھی ترجیحات میں شامل ہے اور اس کے لئے دن رات کوشیش بھی کی جا رہی ہیں ۔ گزشتہ پانچ برسوں میں آسام کے ملٹی ماڈل کنیکٹیوٹی کو دوبارہ قائم کرنے کے لئے ایک کے بعد ایک قدم ا ٹھائے گئے ہیں ۔
PM Narendra Modi says growth, development and connectivity of the North East is a priority of the government; Launches Mahabahu-Brahmaputra’ initiative and several development projects in #Assamhttps://t.co/T2neVdpCka
— All India Radio News (@airnewsalerts) February 18, 2021
غلامی کے دور میں بھی آسام ملک کی دولت مند اور زیادہ محصول ادا کرنے والی ریاستوں میں شامل رہا ہے ۔ کنیکٹیوٹی کا نیٹ ورک آسام کی خوشحالی کی وجہ تھا ۔ آزادی کے بعد اس بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانا ضروری تھا لیکن انہیں اپنے ہی حال پر چھوڑ دیا گیا ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آسام کے لوگوں کی برسوں پرانی مانگ آج پُل کے بھومی پوجن سے ہی پوری ہونا شروع ہو گئی ہے ۔ کالیباڑی وادی سے یہ جورھاٹ کو جوڑنے والا آٹھ کلو میٹر طویل پل موجولی کے ہزاروں کنبوں کی لائف لائن بنے گا۔ یہ پل لوگوں کے لئے سہولتوں اور امکانات کا پل بننے والا ہے ۔
مسٹر مودی نے کہا کہ برہما پترا اور براک سمیت آسام کو کئی ندیوں کا تحفہ ملا ہے اسے خوشحال بنا نے کے لئے برہم پترا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
اس پروگرام سے برہما پترا کے پانی سے پورے خطے کو واٹر کنیکٹیوٹی سے تقویت ملے گی۔


















