عراق کے میڈیا ذرائع نے خبردی ہے کہ نجف اشرف میں قائم ایران کے قونصل خانے کی عمارت کو ایک بار پر آگ لگادی گئی۔
عراق کی السومریہ نیوز ایجنسی نے خبردی ہے کہ نجف اشرف میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت پر ایک بار پھر حملہ کرکے اس کو آگ لگا دی گئی۔

نجف اشرف کی شہری انتظامیہ نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائربریگیڈ کے افراد نے آگ پر قابو پالیا ہے۔ قبل ازیں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات بھی کچھ نقاب پوش شرپسندوں نے جن کے بارے میں نجف کے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق نجف سے نہیں تھا بلکہ وہ کہیں اور سے آئے تھے نجف میں ایرانی قونصل خانے پر حملہ کرکے اس کو آگ لگادی تھی جس کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ جل گیا تھا۔
WATCH: Police respond to protests in the holy city of Najaf, Iraq, with tear gas and live ammunition following the resignation of the Iraqi prime minister. https://t.co/iAYLmtA14U
— NBC News (@NBCNews) December 2, 2019
عراق میں بلوائیوں نے اس سے پہلے کربلا اور بصرہ شہروں میں بھی ایرانی قونصل خانوں پرحملہ کیا تھا ان بلوائیوں کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ انہیں عراق میں متعین خلیج فارس کے بعض عرب ملکوں کے سفارتخانوں کی جانب سے اس طرح کے فسادات اور بلوے کرا نے کے لئے خطیر رقم دی گئی ہے۔
عراق کے بعض صوبوں منجملہ نجف میں پچھلے کئی ہفتوں سے بے روزگاری بدعنوانی اور دیگر رفاہی مسائل کے خلاف عوام مظاہرے کررہے ہیں لیکن پچھلے چند روز سے ان مظاہروں نے بلوے اور تشدد کی شکل اختیار کرلی ہے جس کے نتیجے میں اب تک دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔
A Child sleeping in Tahrir square days of Iraq protests, he put a number on his wrist in case something happens to him . pic.twitter.com/fW6oSPyB6S
— AMIR HAZIM (@AmeerHazim) November 27, 2019
عراق کی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حکومتیں عراق میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کررہی ہیں – نجف اشرف میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے پر حملے کا یہ تازہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب عراقی پارلیمنٹ نے اتوار کو وزیراعظم عادل عبدالمہدی کا استعفا قبول کرلیا-
عراق کے آئین کے مطابق پارلیمنٹ کے ذریعے وزیراعظم کا استعفا قبول کرلئے جانے کے پندرہ روز کے اندر اندر عراقی صدر کو نئے وزیراعظم کے نام کو پیش کرنا ہوگا اور نئے وزیراعظم کو بھی تیس روز کے اندر کابینہ تشکیل دینی ہوگی چنانچہ اگر نیا وزیراعظم اس مدت میں کابینہ تشکیل نہیں دے سکا تو صدر کو پندرہ دن کے اندر کسی دوسرے شخص کا نام وزیراعظم کے عہدے کے لئے پیش کرنا ہوگا- وزیراعظم کے ذریعے تشکیل دی جانے والی کابینہ کو بھی پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہوگا-
The increasing numbers of deaths and injuries cannot be tolerated. Presence of spoilers, derailing peaceful protests, places Iraq on a dangerous trajectory. I’ll brief the Security Council in New York on Tuesday (3 December). pic.twitter.com/gha5Qk5ZFF
— ساحة التحرير Al Tahrir Square (@fp3WSfraW9zSiRO) November 29, 2019



















