نئی دہلی : مرکزی خواتین و اطفال ترقیات کی وزیر مینکا گاندھی نے خواتین کے وقار اور ساکھ کے لئے حکومت کے اہداف پر زور دیتے ہوئے آج کہا کہ لڑکیوں کو محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
مسز گاندھی نے یہاں ‘بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاو’ پروگرام کے ایک قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اس پروگرام کا پورے ملک میں خیر مقدم کیا گیا ہے اور لوگ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ ‘بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ’ پروگرام کی کامیابی میں مسلسل نگرانی، مقامی غیر سرکاری تنظیموں، ٹیچر تنظیموں اور آنگن باڑی و آشا کارکنوں کے تعاون کا فعال کردار رہا ہے .