امریکہ کے سابق صدر جارج بش کو جوتا مارنے والے عراقی صحافی منتظر زیدی نے اپنی عوامی مقبولیت کے پیش نظر عراق میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
عراقی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر جارج بش پر 2008ء میں اپنے دونوں جوتے اچھالنے والے عراقی صحافی منتظر الزیدی نے عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ عراقی کونسل برائے نمائندگان کے الیکشن رواں ماہ 12 مئی کو ہونے جا رہے ہیں۔