رانچی:غیر منقسم بہار میں اربوں روپے کے گھوٹالہ میں سرخیوں میں چھائے چارہ گھوٹالے سے منسلک چوتھے معاملہ میں آج مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے بہار کے سابق وزیر اعلی اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالوپرساد یادو کو سات 7 کی سزا سنائی۔ سی بی آئی کے خصوصی جج شیو پال سنگھ نے دمکا ٹریژری سے غیر قانونی نکاسي سے معاملہ میں 38 اے / 96 میں سماعت کے بعد مسٹر یادو کو تعزیرات ہند کی مختلف دفعات میں مجرم قرار دینے کے بعد یہ سزا سنائی ہے ۔

اس کے علاوہ عدالت نے اینٹی کرپشن ایکٹ کی دفعات میں بھی آر جے ڈی صدر مسٹر لالو یادو کو سات سال کی سزا کے ساتھ تیس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے ۔ جرمانہ کی رقم نہ دینے پر مسٹر یادو کو ایک سال کی اضافی سزا بھگتنی ہوگی۔
اس سے قبل عدالت نے 19 مارچ 2018 کو لالو یادو سمیت 19 ملزمان کو مجرم قرار دیا تھا جبکہ سابق وزیر اعلی ڈاکتر جگن ناتھ مصر اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اس وقت کے صدر دھورو بھگت سمیت 12 ملزمان کو ثبوت کی عدم موجودگی میں بری کر دیا۔ سی بی آئی عدالت نے سزا سنانے کیلئے آج کی تاریخ ی مقررکی تھی۔















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


