نئی دہلی، ہندستان اور ایران نے آپسی تعاون کے 9معاہدوں پر آج دستخط کئے اور تصوف کے امن اور رواداری کے مشترکہ نظریہ کو آگے بڑھاتے ہوئے دہشت گردی اور بنیاد پرستی پھیلانے والی طاقتوں کو روکنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ایران کے صدر حسن روحانی اور وزیراعظم نریندر مودی کے مابین آج یہاں حیدرآباد ہاوس میں ہوئی وفود کی سطح کی بات چیت میں دونوں فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا۔
دونوں ممالک نے جن دستاویزات پر آج دستخط کئے ان میں ڈبل ٹیکسیشن اور ریونیو چوری سے بچنے، حوالگی معاہدے کے نفاذ کا دستاویز، روایتی طبی نظام، صحت اور طب، زراعت اور متعلقہ شعبے، ڈاک شعبہ میں تعاون اور سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا سے چھوٹ کے علاوہ چابہار منصوبہ کی شاہد بے ہستی بندرگاہ کی لیز کو ہندستان کو دینے کا
معاہدہ شامل ہے جس میں ہندستان کو 18مہینے تک اس بندرگاہ کو چلانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔





















