نئی دہلی:شمال مغربی دہلی کی منگول پوری علاقہ میں واقع ایک جوتا فیکٹری میں آج صبح بھیانک آگ لگ گئی مگر اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔پولس نے بتایا کہ فیکٹری میں لگی آگ دیکھتے دیکھتے پاس کے علاقہ میں پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ محکمہ کے حکام نے بتایا کہ صبح 10 بج کر 25 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فورا25 انجن جائے وقوع پر بھیجے گئے انہوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے ۔حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کے سبب کا ابھی پتہ نہیں چلا ہے ۔ پچھلی رات میور وہار فیس 3 کی ڈی ڈی مارکیٹ میں بھی آگ لگ گئی تھی جس میں کچھ دوکانیں جل کر خاک ہوگئی تھیں۔ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی تھی۔