نئی دہلی؛ آندھرا پردیش اورکرناٹک کے وزرائے اعلیٰ نے آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر برائے شہری ترقیات مسٹر وینکیا نائڈو سے ، مرکزی سرکار کی جانب سے شروع کی جانے والی مختلف ترقیاتی اور ہا ¶سنگ سے متعلق اسکیموں پر تبادلئہ خیال کیا ۔
اس گفتگو کے دوران آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ مسٹر چندرابابو نائڈو نے اسمارٹ سٹیز ،AMRUT(Atal Mission for Rejuvenation and Urban Transformation )کے وسیع تر خاکوں اور ان ہردو مشن میں شہروں کو شامل کئے جانے کے لئے دائرہ کار کے بارے میں دریافت کیا۔
اس کے جواب میں مسٹر وینکیا نائڈو نے وضاحت کے ساتھ کہا کہ ہر ریاست کو ایک مخصوص تعد ا د میں شہر اور قصبے دئے جائیں گے ، جنہیں شہری آبادی کی تعداد کی بنیاد پر اسمارٹ سٹیز کے مشن میں شامل کئے جانے کے لئے متعلقہ ریاستوں کے ذریعہ نامزد کیا جائے گا۔AMRUT کے تحت کام کرنے والے اِن ہر دو مشن میں شامل کئے جانے والے ہرشہر اورقصبے کی آبادی کی تعداد ایک لاکھ یا اس سے زائد ہونی چاہئے ۔ان شہروں کا انتخاب اسی بنیادپر ڈھانچہ جاتی سہولیات کے خلاءکو پُر کرنے کی غرض سے کیا جائے گا۔
مسٹر چندرا بابو نائڈو نے اس موقع پر کہا کہ آندھرا پردیش کی مزید تقسیم کے پیش نظر اسے ترقیاتی کامو ں کے لئے خصوصی توجہ اور امداد درکار ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مروجہ اصولوں کے مطابق اس ریاست میں مزیدخطوں کو شہری علاقوں کے طور پر نامزد کیا جائے گا تاکہ انہیں سرکاری اقدامات کے فوائد حاصل ہوسکیں ۔
اس موقع پر مسٹر وینکیا نائڈ ونے وزیراعلیٰ کو اپنی وزارت کے ذریعہ کئے جانے والے اُن اقدامات کے بارے میں بتایا ، جو ہر گھر میں بیت الخلاءکی تعمیر کے لئے متعلقہ کنبے کے ذریعہ آن لائن داخل کی جانے والی درخواستوں پر کام کی پیش رفت اور اس کی آن لائن نگرانی کے سلسلے میں کئے گئے ہیں،جس کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متعلقہ افسران کو ہدایت کی جائے گی کہ ریاست میں س ¶چھ بھارت مشن کی تیزرفتار عمل آوری کے لئے آن لائن نظام سے فائدہ حاصل کیا جائے ۔
اس کے جواب میں مسٹر وینکیا نائڈو نے وضاحت کے ساتھ بتایا کہ سال 2005-12 کے دوران ان اسکیموں کو منظور ی دی گئی تھی اور ان کے کام کاج میں پچاس فیصد سے زائد کی تکمیل ہوچکی ہے ۔
ان اسکیموں کو مرکز ی امداد مسلسل مہیا کی جاتی رہے گی اور 2012-14 کے دوران جن اسکیموں کو منظوری دی گئی تھی اور جن کے لئے پہلی امدادی قسط جاری کی جاچکی ہے ، اُنہیں 2017تک مسلسل امداد مہیا کرائی جاتی رہے گی ، تاہم باقیماندہ اسکیموں کو نئے AMRUT مشن کے تحت داخل کیا جانا چاہئے ۔
اس سلسلے میں ریاستی سرکار وں کو اپنے طور پر ترجیحی بنیاد پر ان اسکیموں کو منظور ی دینے کی آزادی دی گئی ہے ۔
مسٹروینکیا نائڈو نے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ ان کی وزارت میسور میں ٹیکسٹُ بک پریس کے احاطے میں واقع پندرہ ایکڑ فاضل زمین دئے جانے کی ریاستی سرکار کی درخواست سے اتفاق کرتی ہے کہ اس زمین پر ڈپٹی کمشنر ز آفس کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔جناب نائڈو نے وزیر اعلیٰ کو اس سلسلے میں جاری کئے گئے حکم نامے کی ایک نقل بھی مرحمت کی ۔جناب سِدّھا رمیّا نے اس سلسلے میں امداد وحمایت کے لئے جناب نائڈو کا شکریہ ادا کیا۔
اس میٹنگ کے دوران اسمارٹ شہروں کے طور پر فروغ دئے جانے والے شہروں کی شناخت کے لئے عمل آوری کی حکمت عملی پر بھی گفتگو کی گئی ۔کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ اگر بنگلورو کو اسمارٹ شہر بنایا گیا تو مطلوبہ وسائل کو بروئے کارلانے کی بنیاد پر پورے شہر کے لئے اسمارٹ سٹی منصوبہ تیار کرنا ہوگا۔علاوہ ازیں شہرکے ضرورتمند علاقوں کے لئے بھی منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔
اس موقع پر مسٹر وینکیا نائڈو نے کرناٹک اور آندھراپردیش میں س ¶چھ بھارت ابھیان کی عمل آوری پر بھی گفتگو کی۔ اور دونوں وزرائے اعلیٰ سے زوردے کر کہا کہ بیت الخلا ¶ں کی تعمیر کے نشانوں کی تکمیل کے لئے اس مشن کی عمل آوری پر ذاتی طور سے توجہ دی جائے ۔