لکھنو؛تاریخی عمارتوں کی صفائی مہم میں آثار قدیمہ سے محبت کرنے والے سماجی تنظیم، صحافی، اودھ کے نواب، وکیل، اور دیگر عام لوگوں نے تاریخی گھنٹہ گھر لان،حیسن آباد، سے صفائی مہم شروع کی۔تاریخی عمارتوں کی حفاظت اور انکی بقا کےلئے اودھ بالخصوص لکھنو میں جد و جہد کر رہے کارپوریٹ وکیل محمد حیدر کی تحریک پر آج شہر کے متعدد افراد نے تاریخی گھنٹہ گھر میں صفائی ستھرائی کا کام انجام دیا۔
گندگی کے ڈھیروں کو صاف کیا اور وہاں جمع کوڑے کو ہٹانے کا کام کیا گیا۔ دلچسپ یہ ہے کہ اس مہم میں شیش محل کے نواب ابراہیم علی خاں اور متعدد د اہم شخصیات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔محمد حیدر نے بعد میں بتایا کہ اب ہر سنیچر کو ایک گھنٹہ کی صفائی کا پروگرام تیار کیا گیا تاکہ اس سلسلے میں تاریخی عمارتوں کے تئیں مقامی لوگوں میں دلچسی بڑھے اور وہ ان سے والہانہ محبت کرنے لگیں ۔انہوں نے بتایا کہ گھنٹہ گھر سو سال سے زیادہ کا ہوچکا ہے مگر اسکو آثار قدیمہ میں شامل نہیں کیا گیا ہے ا س سلسلے میں بڑے پیمانہ پر مہم شروع کی جاچکی ہے کہ حسین آباد گھنٹہ گھر کو خصوصی حیثیت مل سکے۔
محمد حیدر نے بتایا کہ انہوں نے سرکار اور محکمہ آثار قدیمہ کو خط تحریر کیا ہے اور انکی یہ جد و جہد جاری و ساری رہے گی۔ انہوں نے بتاہا کہ گھنٹہ گھر حسین
آباد ٹرسٹ کے دائرہ کار میں ہے مگر اسکی بدحالی کی کسی کو فکر نہیں ہے۔
نواب ابراہیم علی خاں اف شیش محل، فرزانہ مالکی، جینت کرشنا،مسیب نقوی،صحافی سید حسین افسر، ذولکفل رضوی، علی آغا،ولایت رضوی،کوثر جاہ اور اودھ الیومینائی ایسوسی ایشن اور شہر نامہ ڈاٹ کام کی ٹیم نے بھی شرکت کی۔