لندن……اسکاٹ لینڈ برطانیہ کے ساتھ رہے گا یا نہیں؟ریفرنڈم میں پولنگ کے بعد 60 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئ۔برطانوی میڈیا کے مطابق اکثریت نے برطانیہ کے ساتھ رہنے کے حق میں ووٹ دیا،علیحدگی کیخلاف 54فیصد ووٹ آئے ۔علیحدگی کی مخالفت میں اب تک ووٹوں کی شرح 54.33 فیصد ہے۔اسکاٹ لینڈ کی 32 کونسلوں میں سے 26 کے ابتدائی نتائج آگئے۔ ابتدائی نتائج میں علیحدگی کی مخالفت میں 22 کونسلوں نے ووٹ دیا۔اب تک 4 کونسلوں نے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا۔ علیحدگی کے حق میں اب تک ووٹوں کی شرح 45.70 فیصد ہے۔
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ برطانوی وفاق قائم رہا، متحد ہوکرترقی کے سفرکو آگے بڑھاسکتے ہیں، اسکاٹ لینڈ کی عوام نے برطانیہ کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے برطانیہ کے ساتھ رہنے سے متعلق ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا برطانوی عوام سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ سب کو مل کربرطانیہ کی ترقی کے سفر میں کردار ادا کرنا چاہیے۔