93 سالہ رابرٹ موگابے کے استعفے کی خبر سنتے ہی دارالحکومت ہرارے میں عوام کی بڑی تعداد نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے موگابے نے اپنی 52 سالہ اہلیہ گریس کے سیاسی حریف ایمرسن منانگیگوا کو نائب صدر کے عہدے سے برطرف کرکے ان کی جگہ اپنی اہلیہ کو یہ عہدہ تفویض کیا تھا جس کے بعد ملک کی فوج کے سربراہ نے ان پر شدید تنقید کی تھی،
رابرٹ موگابے کی جانب سے جواب میں آرمی چیف کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے پر فوج نے غیر اعلانیہ طور پر ملک کا کنٹرول سنبھال لیا تھا جب کہ ان کی اپنی ہی جماعت نے ان کے خلاف بغاوت کردی تھی۔
Pages: 1 2


















