مسٹر یوگی اپنے لباس کی وجہ سے کچھ کہے بغیر ہی ہندوتو کا پیغام دے دیتے ہیں۔ آر ایس ایس اور بی جے پی اسی وجہ سے ایک سوچی سمجھی اسکیم کے تحت انہیں کئی دیگر ریاستوں میں مسلسل بھیج رہی ہے ۔ اسی ماہ کے اوائل میں مسٹر یوگی کو کیرل بھیجا گیا تھاڈ وہ پارٹی صدر امت شاہ کی جن رکشا یاترا میں شامل ہونے کے لئے کیرل گئے تھے ۔ لباس کی وجہ سے اور اہم ریاست کا وزیر اعلی ہونے کے سبب وہ وہاں توجہ کا مرکز رہے ۔

Pages: 1 2


















