مائیک پینس نے صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ میں اپنی تقریر کے دوران ایسی حالت میں فلسطینی رہنماؤں سے امن مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ مائک پینس سے کوئی بھی فلسطینی رہنما ملاقات نہیں کرے گا۔
صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ میں عرب اراکین نے مائیک پینس کی تقریر کا بائیکاٹ کیا۔ اسی کے ساتھ بعض اراکین پارلیمنٹ نے مائیک پینس کے خلاف نعرے لگائے اور ان کے قریب جانے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں گرفتار کر لیا۔
اس کے علاوہ مزاحمتی فلسمطینی تنظیموں کی اپیل پر غزہ، غرب اردن اور بیت المقدس میں پیر کو بھی فلسطینی عوام نے مظاہرے کر کے امریکی نائب صدر کے دورے کی مذمت کی۔ فلسطینی مظاہرین نے امریکی نائب صدر کے ساتھ ہی صدر ٹرمپ اور امریکی پرچم بھی نذرآتش کیا۔

















