لکھنؤ:کچھ دن پہلے تک جس سرکاری بنگلے کی عظمت کی مثال دی جاتی تھی، سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کا وہ عالیشان بنگلہ آج اپنی حالت زار پر آنسو بہارہاہے ۔
دراصل، اسٹیٹ پراپرٹی ڈیپارٹمنٹ نے آج میڈیا کو مسٹر یادو کا خالی بنگلہ دکھانے کے لیے مدعو کیا تھا۔ اکھلیش نے 4 وکرمادتییہ مارگ پر واقع الاٹ بنگلہ گذشتہ دو جون کو خالی کیا تھا۔ آج اسٹیٹ پراپرٹی ڈیپارٹمنٹ کو بنگلے کی چابی سونپی گئی تھی۔ بنگلے میں لگے فلور ٹائلس اکھڑے ہوئے تھے جبکہ کئی جگہ سنگ مرمر ٹوٹے ملے ۔