انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کی وجہ سے ملک بھر میں 110اسکول بند ہوچکے ہیں ،اسکولی کتابیں اور دوسرے سامان کی سپلائی تقریباً بند ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ستمبر میں تعلیمی سال کے آغاز کے بعد سے اسکول کئی بار معطل ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پونے تین سالہ جنگ میں گزشتہ تقریباً ایک سال سے ٹیچروں کی تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں،جس کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔