شکایت کرنے والے کی موجودگی میں جانچ کی جارہی ہے۔دوسری جانب بی جے پی نے کہا کہ موڈھواڈیاکی جانب سے کی گئی شکایت سے پتہ چلتاہے حذب اختلاف کانگریس پارٹی کو ئی بہانہ تلاش رہی ہے کیونکہ وہ جانتی ہے کہ انتخابات میں اسے شکست ملنے والی ہے۔
بی جے پی ترجمان سمبت پاترا نے کہا کہ کانگریس کے اراکین کہہ رہے ہیں کہ ای وی ایم میں گڑبڑی ہے انتخابی کمیشن کو اس کا جواب دینا چاہئے لیکن ہم کہہ سکتے ہیں کہ نتائج آنے سے قبل ہی کانگریس بہانے تلاشنے میں مصروف ہے۔ کیونکہ اسے انتخابات میں اپنی شکست نظرآنے لگی ہے۔وہ ای وی ایم کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔