موڈھواڈیا نے کہا کہ انھوں نے ضلع انتخابی افسرکے پاس اس معاملے کی شکایت درج کرائی ہے۔انتخابی افسر نے پولنگ مرکز کا دورہ کیا اوران تمام چیزوں کا معائنہ کیا ۔چیف الیکشن افسر بی بی سوئین نے کہا کہ اس معاملے کی جانچ کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں اورکلکٹراورانتخابی کمیشن کے مشاہد کو موقع پر بھیجا گیا ہے۔
مسٹرسوئین نے کہا کہ ہمیں بلوتوتھ کے ذریعہ ای وی ایم کے مربوط ہونے کے بابت شکایت موصول ہوئی ہے۔انتخابی کمیشن کے ساتھ اس معاملے پر گفتگو کرنے کے بعد ہم نے کلکٹراورکمیشن کے مشاہد کو ایک سینئر انجینئر کے ساتھ موقع پر بھیجا ہے۔